روس کا فلسطین ، اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا مکمل اعلان
12 مئی 2017 (10:09)
0

روس نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات پھر شروع کرنے کیلئے اپنی مکمل حمایت کااعلان کیاہے۔
یہ اعلان روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے روس کے شہرسوچی میںBocharove کے مقام پر اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں کیا۔
روس کے صدرنے کہاکہ اس خطے میں حقیقی سلامتی اوراستحکام یقینی بنانے کیلئے دونوں ریاستوں کی پُرامن بقائے باہمی ایک ناگزیرشرط ہے۔
فلسطینی رہنمامحمودعباس نے کہاکہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں خطے میں قیام امن کے امکان کو نقصان پہنچارہی ہیں جس سے دو ریاستی حل کاتصور ختم ہوجائے گا۔