پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ایک پینل کو بتایا کہ کونسل کواس طریقے سے توسیع دینے کی ضرورت ہے

file photo

سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشستوں میں توسیع علاقائی نمائندگی یقینی بنانے کاواحد راستہ ہے:پاکستان
12 مئی 2017 (10:05)
0

پاکستان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشستوں میں توسیع علاقائی نمائندگی یقینی بنانے کاواحد راستہ ہے۔
پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ایک پینل کو بتایا کہ کونسل کواس طریقے سے توسیع دینے کی ضرورت ہے جس سے خطے کے گروپوں کو نمائندگی کازیادہ موقع ملے گا۔
سفیر نے اپنے کلمات میں کہاکہ مستقل کیٹگری میں شامل ملکوں کو اقوام متحدہ کے منشور میں نامزد کیاگیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ وہ کسی خطے کی نمائندگی نہیں کرتے اورمستقل کیٹگری میں اُن کی مسلسل موجودگی کیلئے خطے کے گروپوں سے توثیق اور اس مقصد کیلئے جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کی ضرورت بھی نہیں۔