file photo

کشمیری خواتین پر دبائو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے: مقررین سمینیار
12 مئی 2017 (08:38)
0

برسلزمیں ایک سیمینار میں مقررین نے کہاہے کہ کشمیری خواتین پردبائو میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں تکالیف اور مصائب کا سامنا ہے۔
سیمینارکااہتمام یورپی یونین کی کشمیر کونسل نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں قائم فرینڈز آف کشمیر گروپ کے تعاون سے برسلزمیں کیا۔
کانفرنس میں مختلف ملکوں سے بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ، انسانی حقوق کے کارکنوں ،ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی اورخطاب کیا۔