file photo

پاکستان میں سوئٹز ر لینڈ کے سفیر کا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کا عزم
12 مئی 2017 (08:36)
0

پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر مارک پی جارج نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کاعزم ظاہر کیاہے۔
سیالکوٹ میں برآمدکنندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان با ہمی کاروباری مواقع کی تلاش کیلئے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی تاجروں کی رہنمائی کیلئے سوئس بزنس کونسل بھی قائم کی گئی ہے تاکہ دونوںملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیاجاسکے۔