پاکستان ، سعودی عرب برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گئے ہیں:ہشام
12 مئی 2017 (08:29)
0

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو فروغ دیکربرادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گئے ہیں۔
جدہ میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہاکہ ان مقاصد کیلئے ہمیں اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔