file photo

ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
12 مئی 2017 (08:15)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا ۔
تاہم اسلام آباد، راولپنڈی ،کوئٹہ، ژوب، مکران، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان،مالاکنڈ، ہزارہ اور مردان ڈویژنوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 20ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور 27،کراچی 29،پشاور 23،کوئٹہ 16،گلگت اورمری 17اورمظفرآباد 18ڈگری سینٹی گریڈ