وزیر تجارت خرم دستگیرخان نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پاکستانی خواتین کو معاشی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں

12 مئی 2017 (07:06)
0

 وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک تیزتراقتصادی ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے۔
پشاور میں خواتین کے پہلے بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں خوشحالی کاایک نیادور شروع ہوگا۔
خرم دستگیرخان نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پاکستانی خواتین کو معاشی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے قرضے کے پروگرام کے تحت پچاس فیصد قرضے خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے خواتین تاجروں پر زوردیاکہ وہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔