file photo

امریکی وزیر دفاع کا عسکریت پسندوں کیخلاف جنگ میں ترکی کی مکمل حمایت کا اعلان
12 مئی 2017 (07:00)
0

امریکہ کے وزیردفاع جم میٹس نے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کے ساتھ بات چیت کے بعد عسکریت پسندوں کیخلاف جنگ میں ترکی کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے۔
انہوں نے یہ اعلان امریکہ کی جانب سے دولت اسلامیہ سے رقہ شہر کاقبضہ واپس لینے کیلئے کُردملیشیا کو ہتھیاروں کی براہ راست فراہمی سے متعلق منصوبے کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد کیا۔
امریکہ کے وزیردفاع نے کہاکہ ہم نیٹو کے رکن ملک کی حیثیت سے پی کے کے کیخلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کرتے ہیں۔