file photo

نیٹو کا داعش کیخلاف جنگ کیلئے عالمی اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کااعلان
12 مئی 2017 (06:55)
0

نیٹو نے داعش کے خلاف جنگ کیلئے عالمی اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کیاہے،تاہم وہ شام او رعراق میں جنگجوئوں کیخلاف کارروائیوں میں براہ راست حصہ نہیں لے گی۔
برلن میں جرمن چانسلرانجیلامرکل کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل Jens Staltesberg نے کہاکہ برسلز میں اس مہینے کی پچیس تاریخ کو ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں بین الاقوامی دہشت گردی کیخلاف جنگ ایک اہم موضوع ہوگا۔