وزیرداخلہ نے خیبرپختونخوا کے آئی جی فرنٹیئرکورکوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

فوج، فرنٹئیر کور کی کوششوں کی بدولت خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں امن قائم ہوا: وزیر داخلہ
12 مئی 2017 (06:50)
0

وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ فوج اور فرنٹیئرکور کی کوششوں اور قربانیوں کی بدولت خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھرمیں امن قائم کردیا گیاہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں خیبرپختونخوا فرنٹیئرکورکے انسپکٹرجنرل میجرجنرل خالد جاوید سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیرداخلہ نے خیبرپختونخوا کے آئی جی فرنٹیئرکورکوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔انہوں نے مغربی سرحد محفوظ بنانے کیلئے فرنٹیئرکور کی قربانیوں اور کوششوں کوسراہا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے سول مسلح فورسز کے نئے ونگز کے قیام پر80ارب روپے خرچ کئے ہیں۔