دورے کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے متعدد معاہدوں پردستخط بھی متوقع ہیں

12 مئی 2017 (10:05)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف عالمی تعاون کے بارے میں دو روزہ ایک پٹی ایک شاہراہ فورم میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے ہیں جو اتوار سے بیجنگ میں شروع ہو گا۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزراء اسحاق ڈار،سعدرفیق ،خرم دستگیر اوراحسن اقبال،وزیرمملکت انوشہ رحمان اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعظم سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست،اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے افتتاحی اجلاس اور سرکاری ضیافت میں شرکت کریں گے۔وہ فورم کے دوسرے روز رہنمائوں کے گول میزاجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
نوازشریف صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم Li Kaqiang سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر غور کیاجائے گا۔ دورے کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے متعدد معاہدوں پردستخط بھی متوقع ہیں ۔
توقع ہے کہ وزیراعظم ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کے موقع پرکئی عالمی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ ایک سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اورکاروباری شعبے کی سرکردہ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم Hangzhou اورہانگ کانگ کابھی دورہ کریں گے۔