معاہدوں میں مشترکہ سرحدی کمیشن کا قیام شامل ہے ۔

پاکستان اور ایران کے 8معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
12 مئی 2014 (11:18)
0

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون کوفروغ دینے کیلئے مختلف شعبوں میں آٹھ معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں ۔تہران میں ہونے والی دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور ایران کے اول نائب صدر اسحق جہانگیری بھی موجود تھے ۔


جن معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے گئے ان میں ملزموں کی حوالگی کا معاہدہ، منی لانڈرنگ کی روک تھام ثقافتی تبادلے کا پروگرام، کھیلوں میں تعاون، بحری جہازوں میں آلودگی سے بچائو اور روک تھام کیلئے تعاون اورمشترکہ سرحدی کمیشن کا قیام شامل ہیں۔