ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیونگ وہا کنگ نے خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی امداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

افغان مہاجرین کی میزبانی:اقوام متحدہ کا پاکستانی خدمات کا اعتراف
12 مئی 2014 (20:42)
0

اقوام متحدہ کے انسانی امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری کیونگ وہا کنگ نے کئی دہائیوں سے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے۔
ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی امداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کیونگ وہا کنگ نے بے گھر افراد کیلئے امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا جس میں خیمے اور خوراک شامل ہے۔