اجلاس میں تجارتی تعلقات میں اضافے پرغورکیاجائے گا۔

 پاک امریکہ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کااجلاس منگل کوہورہاہے
12 مئی 2014 (22:15)
0

منگل کے روز واشنگٹن میں پاکستان اورامریکہ کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کا ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں تجارتی تعلقات میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔


وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر پاکستانی وفد کی جبکہ امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسڈر مائیکل فرومین اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے

 

وزیر اعظم نواز شریف کے مضبوط تجارت کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے تصور کے تحت پاکستان عالمی مارکیٹ خاص طور پر امریکہ میں اپنی مصنوعات کی کافی حد تک رسائی چاہتا ہے جو کہ پاکستان کا بہت بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔