ایران کے رہبر اعلیٰ نے کہا کہ ایران کے عوام کی طرح پاکستان کے عوام بھی مجھے عزیز ہیں۔

پاکستان اور ایران خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پرمتفق
12 مئی 2014 (12:16)
0

پاکستان اور ایران نے خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کے روز تہران میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اﷲ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مشترکہ روایات اور تاریخی تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

ایران کے رہبر اعلیٰ نے کہا کہ ایران کے عوام کی طرح پاکستان کے عوام بھی مجھے عزیز ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کی کامیابی کیلئے دعا کی۔اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

 

وزیر اعظم دو روزہ دورہ کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔