قوم دھرنے نہیں، کارکردگی چاہتی ہے:سعدرفیق
12 مئی 2014 (15:29)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قوم دھرنے نہیں کارکردگی چاہتی ہے۔پیر کو لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹ میں آنا چاہئے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے کہا کہ وہ چار حلقوں میں انتخابی نتائج کے ریکارڈ کی تصدیق کرائیں۔پاکستان مسلم لیگ ن بھی چار حلقوں میں انتخابی نتائج کے ریکارڈ کی تصدیق کرائے گی۔