توقع ہےکہ کام کرنے کےمقامات پرخواتین کوہراساں کرنے کیخلاف تحفظ کا ترمیمی بل اور پاکستان پینل کوڈ میں مزید ترامیم کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج شام شروع ہونگے
12 مئی 2014 (11:55)
0

سینٹ کا اجلاس آج (پیر)شام پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ایوان میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔

 

توقع ہے کہ کام کرنے کے مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ کا ترمیمی بل اور پاکستان پینل کوڈ میں مزید ترامیم کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام پانچ بجے پھر شروع ہورہا ہے۔