بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ماہرین ایرانی حکام کے ساتھ آج مذاکرات کریں گے۔

ایران ایٹمی پروگرام پر پابندیاں قبول نہیں کریگا:حسن روحانی
12 مئی 2014 (14:32)
0

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ میراملک ایٹمی پروگرام پر پابندیاں قبول نہیں کرے گا تاہم وہ اپنی ایٹمی سرگرمیوں میں مزید شفافیت لانے کا خواہش مند ہے۔

 

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ماہرین ایرانی حکام کے ساتھ آج مذاکرات کریں گے کیونکہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں آخری تاریخ جمعرات کو ختم ہورہی ہے۔

 

ایران نے کہا ہے کہ اس نے یورینم افزدگی کے دو مقامات تک رسائی سمیت دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے سات نکات پر عمل کیا ہے تاہم ایٹمی توانائی کی نگرانی کے ادارے نے کہا ہے کہ اسے ابھی مزید معلومات کی ضرورت ہے۔