ایوان صدر سے جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مہارت اور تعاون سے جلد کامیابی حاصل ہوگی۔

مغوی 200 طالبات کو تلاش کرلیا جائے گا:گڈلک جوناتھن
12 مئی 2014 (14:08)
0

نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے امید ظاہر کی ہے کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا کی گئی سکول کی دوسو طالبات کو تلاش کرلیا جائے گا۔ ایوان صدر سے جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مہارت اور تعاون سے جلد کامیابی حاصل ہوگی۔

 

بوکو حرام کے شدت پسندوں نے چیبوک کے شمال مشرقی قصبے میں ایک سکینڈری سکول پر حملہ کیا اور دوسو طالبات کو یرغمال بنالیا بعد میں ان میں سے کچھ فرار ہوگئیں۔نائیجیریا نے گمشدہ طالبات کی تلاش کیلئے دو ڈویژن فوج تعینات کردی ہے۔