منتظمین نے دعوٰی کیا ہے کہ خود مختاری کے حق میں نوے فیصد ووٹ پڑے۔

روس نواز باغیوں کا مشرقی یوکرین میں ریفرنڈم میں فتح کا اعلان
12 مئی 2014 (13:07)
0

یوکرین میں روس نواز باغیوں نے ڈونیٹسک اورلوہانسک کے علاقوں کی خودمختاری کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔منتظمین نے دعوٰی کیا ہے کہ خود مختاری کے حق میں نوے فیصد ووٹ پڑے۔


یوکرین نے روس کی جانب سے رائے شماری کرانے کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے مغربی ملکوںنے بھی رائے شماری کی مذمت کی ہے۔


ادھر روس نے یوکرین کے بحران کے بارے میں مغربی ممالک کے الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔روس کے صدر کے ترجمان کے مطابق امریکہ اور یورپی ملک یوکرین میں تشدد روکنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کر رہے۔