ریاست بہار، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے اکتالیس حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بھارت میں لو ک سبھا کے انتخابات کے 9ویں اورآخری مرحلے کیلئے پولنگ
12 مئی 2014 (12:33)
0

بھارت میں لو ک سبھا کے انتخابات کے 9ویں اورآخری مرحلے کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کے بعد پینتیس دنوں پر مشتمل انتخابی عمل ختم ہوجائے گا۔ریاست بہار، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے اکتالیس حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

 

نوکروڑ سے زائد رائے دہندگان چھ سو چھ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جن میں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال اور اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو بھی شامل ہیں۔