محکمہ موسمیات کے تحقیق اور ترقی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول نے ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ مئی کے مہینے میں بارشیں غیرمعمولی ہیں

بارشوں کا سلسلہ غیر فطری صورتحال کے باعث ہے:محکمہ موسمیات
12 مئی 2014 (15:26)
0

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف حصوں میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ غیر فطری صورتحال کے باعث ہے جس سے گندم اور کپاس کی پیداوار سمیت روایتی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے تحقیق اور ترقی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول نے ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ مئی کے مہینے میں بارشیں غیرمعمولی ہیں

کیونکہ یہ عام طور پر گرم مہینہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی موسمی صورتحال بحر اوقیانوس میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پیدا ہوئی جس نے پوری دنیا کے موسموں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پانچ سے سات سال بعد یہ صورتحال پیش آتی رہتی ہے۔