پارلیمنٹ اور آئین کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سینیٹ کاجمہوریت مخالف قوتوں کیخلاف متحد ہونے پر زور
12 مئی 2014 (20:15)
0

 پیر کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹروں نے زیرو آور میں تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت مخالف قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد ہو جائیں۔
پارلیمنٹ اور آئین کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سینیٹروں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے کراچی دورے کے موقع پر سات سال پہلے اسی دن لوگوں کی قربانیوں کو سراہا۔
انہوں نے بارہ مئی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پورے ایوان نے کراچی میں بارہ مئی کوہونے والے واقعے پر علامتی واک آئوٹ کیا۔
پیر کو ایوان کے سامنے دو بل پیش کیے گئے جن میں سائبر جرائم کی روک تھام کا بل2014 اور خواتین کوہراساں کیے جانے سے تحفظ کا ترمیمی بل شامل ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین نے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے۔
ایوان نے متفقہ طور پر پاکستان پینل کوڈ کے ترمیمی بل2014 ء کی بھی منظوری دی۔