عابد شیر علی نے ملک کے کسی بھی حصے میں بجلی کی چوری برداشت نہ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

داسو ڈیم کا سنگ بنیادرواں سال نومبر میں رکھ دیا جائے گا:عابد شیر علی
12 مئی 2014 (15:36)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ داسو ڈیم کا سنگ بنیاد اس سال نومبر میں رکھ دیا جائے گا۔پیر کو ملتان میں میپکو کے دفتر کے دورے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی وسائل سے بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہینے ساہیوال میں بجلی کے چھ سو ساٹھ میگاواٹ صلاحیت کے دو منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تربیلا میں بجلی کے پانچ اضافی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے جس سے قومی گرڈ میں ایک ہزار تین سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گا۔

انہوں نے ملک کے کسی بھی حصے میں بجلی کی چوری برداشت نہ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔