وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر پاسپورٹ کے دفاتر قائم کئے

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے بلیو پاسپورٹ رکھنے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں
12 مئی 2014 (15:33)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر پاسپورٹ کے دفاتر قائم کئے
داخلہ امور کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں سنیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں ہوا۔

کمیٹی نے بلیو پاسپورٹ رکھنے والوں کی تفصیلات اور ملک میں غیرضروری پاسپورٹ افسروں کی فہرست طلب کی ہے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر پاسپورٹ کے دفاتر قائم کئے۔

کمیٹی کو اس معاملے پر نظرثانی کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ بلیو پاسپورٹ جاری کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ، انہیں منسوخ کیا جانا چاہئے۔