وفاقی وزیر نے کہا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نے اس ریلی میں کوئی نئی بات نہیں کی۔

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی ایک ناکام شو تھا:پرویز رشید
12 مئی 2014 (18:32)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اتوار کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ریلی ایک ناکام شو تھا۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف چودہ سے پندرہ ہزار افراد نے ریلی میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نے اس ریلی میں کوئی نئی بات نہیں کی۔