وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان پولینڈ اور یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پولینڈ میں پہلے پاکستانی سینٹرل یورپ اقتصادی تعاون فورم کا افتتاح
12 مئی 2014 (10:51)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے پولینڈ کے شہرکاٹووائس میں پہلے پاکستان وسطی یورپ اقتصادی تعاون فورم کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔


انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ، بین المذاہب ہم آہنگی،عالمی امن و استحکام کے بارے میں پاکستان اور پولینڈ کے خیالات ایک جیسے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے جس نے مالی سال دو ہزار چار کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً پانچ فیصد شرح نمو حاصل کرلی ہے۔


وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان نجی شعبے کیلئے ایک اقتصاد ی منڈی بننے کیلئے پر عزم ہے جس سے سرمایہ کاری اور ترقی کا عمل شروع ہوگا۔پولینڈ کے وزیر مملکت برائے اقتصادیات ٹومیسزٹومسکیوکز نے کہا پولینڈ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافے کیلئے ایک جامع پیکج پر غور کررہا ہے۔