مظفرآباد میں مختلف نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے باوجود حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کے ان کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کنٹرو ل لائن پر بھارت کی بلااشتعال گولہ باری کی مذمت
12 مئی 2014 (19:13)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے لائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔
مظفرآباد میں مختلف نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے باوجود حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کے ان کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی طرف سے ڈھونگ انتخابات کے بائیکاٹ سے بوکھلاگیاہے اور اب وہ لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنمائوں کی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔
چوہدری عبد المجید نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے تسلیم کیے جانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔