ذرائع کے مطابق اتوار کے خودکش دھماکے کے باوجود پانچ سو خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا۔

 وادی تیراہ کے بے گھر افراد کی رجسٹریشن پشاور میں جاری
12 مئی 2014 (20:30)
0

خیبر ایجنسی کی تیراہ وادی سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا کام جمعے تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے خودکش دھماکے کے باوجود پانچ سو خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اب تک چالیس ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے اور یہ کام اس ماہ کی 16 تاریخ تک جاری رہے گا۔
جائے وقوعہ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کے ساتھ ساتھ لیوی کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔