وہ پیر کو لاہور میں ارجنٹائن ،یونان، ہنگری ،سری لنکا، ملائیشیا، تیونس، آسٹریا اور تھائی لینڈ کے سفیروں سے گفتگو کررہے تھے۔

پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کےوسیع مواقع فراہم کررہا ہے:گورنر پنجاب
12 مئی 2014 (12:57)
0

پنجاب کے گورنر محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کررہا ہے۔ وہ پیر کو لاہور میں ارجنٹائن ،یونان، ہنگری ،سری لنکا، ملائیشیا، تیونس، آسٹریا اور تھائی لینڈ کے سفیروں سے گفتگو کررہے تھے۔

 

 

گورنر نے کہا تمام ملکوں کو قریب لانے کیلئے تجارت بہترین راستہ ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون اور تجارت کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہاپاکستان کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں بہت زیادہ مانگ ہے۔

 

گورنر نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے صف اول کے ملک کے کردار کو ہر فورم پر سراہاگیا ہے۔