پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور پائیدار تعلقات قائم ہیں،ترجمان

بیجنگ،اسلام آباد سدا بہار سٹریٹجک شراکت دار ہیں،چین
12 جون 2017 (22:27)
0

چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدابہار سٹرٹیجک شراکت دار ہے اور ان کے درمیان دیرینہ اور پائیدار تعلقات قائم ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیوکانگ نے پیر کے روز بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر متعدد بار وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی ہے۔