کوئٹہ، خفیہ معلومات پر سیکورٹی فورسز کی کاروائی،2مطلوب دہشتگرد ہلاک
12 جون 2017 (20:06)
0

سیکورٹی فورسز نےپیر کے روز کوئٹہ میں خفیہ معلومات پر مبنی ایک کارروائی میں دو مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔یہ دہشت گرد بلوچستان کے علاقوں مارگیٹ ، سنگان اور کوئٹہ میں مسلح افواج پر حملوں ، قتل ، اغواء برائے تاوان اور دھماکہ خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھا۔
سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی ، دیرزیریں ، چترال اور درہ آدم خیل میں خفیہ معلومات پر کئے گئے ایک آپریشن میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
یہ کارروائیاں رداالفساد آپریشن کا حصہ ہیں جو ملک بھر میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے جاری ہیں۔