چیئرمین احتساب بیورو نے کہا کہ پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

مقدمات کی سماعت،شکایات تصدیق کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے،قمر زمان
12 جون 2017 (20:04)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ مقدمات کی سماعت ، شکایات کی تصدیق ، تفتیش اور تحقیقات کیلئے ایک جامع آپریشنل طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرلز کانفرنس کی صدارت کے دوران کہی ۔
کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔