وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کا بڑا پروگرام شروع کیاجارہا ہے۔

صوبائی بجٹ میں سکیموں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں،شہبازشریف
12 جون 2017 (20:02)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز لاہور میں مختلف اضلاع کے صوبائی اسمبلی کے ارکان سے گفتگو میں کہی ۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کا بڑا پروگرام شروع کیاجارہا ہے اور اس کیلئے پچیس ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔