دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں جمہوریت اور عدلیہ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

شریف خاندان قانون کی حکمرانی،عدلیہ کے احترام پر یقین رکھتا ہے، طارق فضل
12 جون 2017 (19:16)
0

دارالحکومت کے انتظام اورترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوران کا خاندان قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کے احترام پریقین رکھتا ہے ۔
پیر کے روز اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں جمہوریت اور عدلیہ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ نوازشریف نے عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر تاریخ رقم کریںگے
رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے اس موقع پر کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین مسلسل جھوٹے بیانات دے رہے ہیں اور مختلف مقدمات میں عدالت میںپیش نہیں ہورہے۔