وزیر اعظم کا کشمیرانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

سول ملازمین ریاست کی ترقی کیلئے عوامی نمائندوں کیساتھ تعاون کریں،راجہ فاروق
12 جون 2017 (18:37)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے سول ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ آزادکشمیر کی تیز تر ترقی یقینی بنانے کیلئے عوامی نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز مظفرآباد میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے انہترویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بیورو کریسی کو آزاد کشمیر میں اچھا نظم ونسق یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہئیے۔