چودھری نثار کی ویزہ اجرا کا جائزہ لینے اور اسے باضابطہ و مربوط بنانے کی بھی ہدایت

 وزیر داخلہ کی چینی شہریوں کاڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت
12 جون 2017 (18:33)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے لئے ڈیٹا بنک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پیر کے روزاسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت کو ہدایت کی کہ چینی شہریوں کو ویزے کے اجراء کے عمل کا جائزہ لیں اور اسے باضابطہ اور مربوط بنائیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا کے تیار کردہ اس ڈیٹا بنک کی معلومات تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو فراہم کی جائیں۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کے وضع کردہ نئے پالیسی ضابطہ کار کے تحت بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے اندراج کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔