پاکستان کا بدھ کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان سری لنکا کو 3وکٹوں سے شکست دےکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
12 جون 2017 (18:28)
0

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کارڈف میں پاکستان سری لنکا کو3 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔کپتان سرفراز احمد اور بائولر محمد عامر کے درمیان 75رن کی پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کوشاندار کامیابی سے ہمکنارہوا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 237رن کا ہدف دیا۔پاکستان نے مقررہ ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر 44.5اوورز میں حاصل کرلیا۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جو بدھ کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔

صدر ممنون حسین نے چیمپنز ٹرافی کے اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر اسے مبارکباد دی ہے۔صدر نے مکہ مکرمہ سے ایک پیغام میں امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرے گی۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے ایک اہم میچ میں سری لنکا کیخلاف کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم اسی جذبے اور سخت محنت کے ذریعے آئندہ میچ کھیل کر فائنل میں پہنچے گی۔