چین کے جنگی جہازکی تربیتی مشن میں شرکت کیلئے کراچی بندرگاہ پرآمد
12 جون 2017 (17:45)
0

چین کا ایک جنگی جہاز خیرسگالی کے طور پر تربیتی مشن میں شرکت کیلئے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جو بعض بحری مشقوں میں بھی حصہ لے گا۔
چین کے سرکاری خبررساں ادارے Xinhua کے مطابق پیپلز لبریسن آرمی فلیٹ کے کمانڈر رئیرایڈمرل Shen Hao نے کہا کہ اس دورے سے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااﷲ سمیت نیوی کے سینئر افسران نے بیڑے کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔