دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف اثاثہ جات کیسز میں سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو گئی ہے

file photo

وزیراعظم نے خود کو ہر سطح پر احتساب کیلئے پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے:مائزہ حمید
12 جون 2017 (17:35)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ شریف خاندان کے موقف کی تائید کرتی ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اطلاعات کے پارلیمانی سیکرٹرعی محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے کی تصویر منظرعام پر آنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئیے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف اثاثہ جات کیسز میں سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔مائزہ حمید نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ نے خود کو ہر سطح پر احتساب کیلئے پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے۔