اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن قانو ن اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے

وزیراعظم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیاہے: مریم اورنگزیب
12 جون 2017 (17:27)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت عظمیٰ کے احترام میں پانامہ پیپرز کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نےپیر کے روزاسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں عدلیہ کی آزادی اور بحالی کے لئے تحریک شروع کی ۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ ن قانو ن اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم عوام کے وقار کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جھوٹے وعدے کر رہے ہیں اور اپنے خلاف مقدموں میں عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔