جاپان، جنوبی مشرقی ایشیائی ملکوں کو فوجی اسلحہ کی فروخت میں اضافے کا خواہاں
12 جون 2017 (17:03)
0

جاپان نے کہا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو فوجی اسلحے کی فروخت میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے۔
جاپان کی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاہے کہ یہ اقدام وزیراعظم Shinzo Abe کے جاپان کے فوجی کردار کو بڑھانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔
انہوںنے کہا کہ جاپان جمعرات کو جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے دفاعی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کرے گا جس میں اسلحے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر غور کیا جائے گا۔