بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج اسلام آباد میں دفتر خارجہ بلایا گیا۔

پاکستان کا کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج
12 جون 2017 (16:08)
0

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج اسلام آباد میں دفتر خارجہ بلایا گیا اورکنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اورانسانی قوانین کے منافی ہے۔پاکستا ن نے بھارت پر زور دیاکہ وہ 2003 کے فائر بندی کے سمجھوتے کا احترام کرے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرے اور اپنی فوج کو ہدایت دے کہ وہ کنٹرول لائن پر امن کیلئے جنگ بندی کااحترام کرے اور اس پر من و عن عملدرآمد کرے۔