ایک ویڈیو پیغام میں سراج الدین حقانی نے کابل میں حالیہ خودکش ٹرک بم حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حقانی نیٹ ورک کی کابل میں اور مغربی افغانستان میں حالیہ جان لیوا حملوں میں ملوث ہونے کی تردید
12 جون 2017 (15:53)
0

افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ نے دارالحکومت کابل میں اور مغربی افغانستان میں حالیہ جان لیوا حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں سراج الدین حقانی نے کابل میں حالیہ خودکش ٹرک بم حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
انہوں نے صوبہ ہرات میں ایک مسجد میں نماز جنازہ پر خودکش حملے کی بھی مذمت کی ۔

ادھر کابل میں بم دھماکوں اور دارالحکومت میں سکیورٹی پر احتجاج کے بعد دواعلیٰ سکیورٹی حکام کو معطل کردیاگیا ہے۔صدارتی محل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کابل پولیس نے سربراہ جنرل شاہ حسن فروغ اور کابل گریژن کمانڈر جنرل غلام نبی احمد زئی کو معطل کیاگیا ہے جو اٹارنی جنرل کی طر ف سے کی گئی تحقیقات میں سکیورٹی کوتاہیوں کے ذمہ دار قرار پائے گئے تھے۔