مشیرخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے جس سے افغانستان بلکہ پورے خطے میں استحکام آئے گا۔

بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے جاری مظالم کو تمام عالمی فورموں پربے نقاب کررہے ہیں:سرتاج عزیز
12 جون 2017 (15:09)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے جاری مظالم کو تمام عالمی فورموں پربے نقاب کررہاہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اوردوطرفہ ملاقاتوں میں عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل میں مدد دینے کے حوالے سے قائل کیا جارہا ہے۔
مشیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے جس سے افغانستان بلکہ پورے خطے میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی پاکستان اورافغانستان کیلئے مشترکہ چیلنج ہے اور دونوں ملکوں کو اس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں جو دونوں ملکوں کیلئے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔