یہ منصوبہ اسّی کروڑ روپے کی لاگت سے رواں سال اگست میں مکمل ہوگا۔

قبائلی پٹی کے اضلاع میں بم سے محفوظ 130 چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام تیز
12 جون 2017 (14:53)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے سرحد کے قبائلی پٹی کے اضلاع میں بم سے محفوظ 130 چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام تیز کردیا ہے تاکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کے آنے جانے پر نظر رکھی جاسکے۔یہ منصوبہ اسّی کروڑ روپے کی لاگت سے رواں سال اگست میں مکمل ہوگا۔
12 چیک پوسٹیں جو تہہ خانہ، بنکرز ،راکٹ اور بم سے محفوظ دیواروں پر مشتمل ہیں پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں۔حکومت کے مطابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد ان پوسٹوں کو مکمل پولیس اسٹیشنوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔