وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت زرعی پیداوار کے فروغ کیلئے سرکاری اور نجی شراکت داری کی بنیاد پر تحقیق کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے۔

سندھ زرمبادلہ کمانے کیلئے مشرق وسطی، یورپ اور امریکہ کو مختلف اقسام کے آم برآمد کررہا ہے: مراد علی شاہ
12 جون 2017 (14:49)
0

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ زرمبادلہ کمانے کیلئے مشرق وسطی، یورپ اور امریکہ کو مختلف اقسام کے آم برآمد کررہا ہے ۔وہ میرپور خاص میں تین روزہ قومی'' مینگو اینڈ فروٹ'' فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی پیداوار کے فروغ کیلئے سرکاری اور نجی شراکت داری کی بنیاد پر تحقیق کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے چالیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔