شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور سعودی فرمانروا نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قطری خاندانوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نرمی کا مظاہرہ کریں۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کاقطر کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کا عندیہ
12 جون 2017 (14:34)
0

عرب امارات">متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے قطر کے ساتھ ایک ہفتہ سے جاری سفارتی تنازع کے بعد اس کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

عرب امارات">متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بن سعود نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قطری امارتی اور قطری سعودی خاندان کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نرمی کا مظاہرہ کریں۔
اس سے قبل کویت نے کہا تھا کہ قطر خلیجی عرب ممالک کے ان تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے تیار ہے جن کے باعث دوہا کے ساتھ سفارتی اورمعاشی تعلقات خراب ہوئے ہیں۔

دریں اثناء قطر نے کہا ہے کہ اس نے خلیجی ممالک کے ساتھ سمندر راستے منقطع ہونے پر اومان کے ذریعے سامان کی ترسیل شروع کردی ہے۔