وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے اور مکمل ہونے کے بعد یہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔

ساہیوال بجلی گھر سی پیک کے تحت ریکارڈ کم وقت بننے والا پہلا منصوبہ ہے: شہباز شریف
12 جون 2017 (13:41)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئلے سے چلنے والے ساہیوال بجلی گھر منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ریکارڈ کم وقت بننے والا پہلا منصوبہ ہے۔وہ آج لاہور میں منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال سے باتیں کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے اور مکمل ہونے کے بعد یہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔انہوں نے کہا چین پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت 55 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کررہا ہے۔