منصوبے پر باضابطہ کام جلد شروع ہوجائے گا۔

حویلیاں میں خشک گودی کے قیام کیلئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل
12 جون 2017 (13:10)
0

ہزارہ ڈویژن کے علاقے حویلیاں میں خشک گودی کے قیام کے لئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے اور اس منصوبے پر باضابطہ کام جلد شروع ہوجائے گا۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ چین نے خشک گودی کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
اس حوالے سے معاہدے پر دستخط گزشتہ ماہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران کئے گئے تھے۔ خشک گودی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے درآمد و برآمد کئے جانے والے تمام سامان کیلئے استعمال کی جائے گی۔